باجوڑ:ضلعی انتظامیہ باجوڑ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تحصیل ناوگئی اور تحصیل واڑہ ماموند کے کسانوں اور زمینداروں کو سڑک کے کنارے 100 میٹر کے اندر موجود مکئی اور جوار کی فصل فوری طور پر کاٹنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
تحصیلدار ناوگئی اور تحصیلدار واڑہ ماموند کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا جا رہا ہے۔
کسانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 8 اگست سے 10 اگست کے درمیان اپنی فصل رضاکارانہ طور پر کاٹ دیں۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں 9 اور 10 اگست کو مکمل کرفیو نافذ، نقل و حرکت پر پابندی
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ مدت کے بعد اگر فصل نہ کاٹی گئی تو ضلعی انتظامیہ قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔





