اسلام آباد: یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کی سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے مارگلہ ٹریلز کو 12 اور 13 اگست کی راتوں میں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی چار ٹریلز یعنی ٹریل 2، 3، 4 اور 5 عام شہریوں کے لیے مکمل طور پر بند رہیں گی۔
یہ بندش سکیورٹی خدشات کی بناء پر کی گئی ہے تاکہ یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے دوران امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
یاد رہے کہ یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات جناح اسٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں منعقد کی جائیں گی۔
انتظامیہ نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں : صوابی میں افسوسناک واقعے، بڑی خبر سامنے آگئی
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کی سہولت اور سلامتی کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے تاکہ قومی دن کے موقع پر سکیورٹی کی بہترین انتظامات ممکن ہو سکیں۔





