محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کی وجوہات بیان کر دیں

پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں شکست کی وجوہات واضح کر دیں۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم پچ اور حالات کو سمجھنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے نہ تو بیٹنگ میں مطلوبہ رنز بن سکے اور نہ بولرز اپنی کارکردگی دکھا سکے۔

کپتان نے کہا کہ ٹیم کا ہدف ویسٹ انڈیز کو بڑا اسکور دینا تھا لیکن حالات کے ساتھ ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہو سکا۔

محمد رضوان نے بتایا کہ ٹیم نے 180 رنز کو ہدف سمجھا حالانکہ اس سے زیادہ یعنی 200 رنز بھی بن سکتے تھے تاہم پچ اسپن اور سیم دونوں کے لیے مشکل تھی۔

انہوں نے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

بولنگ کے حوالے سے رضوان نے کہا کہ صائم ایوب اور سلمان آغا نے ماضی میں اچھی بولنگ کی لیکن جیت کے لیے وکٹیں لینا ضروری تھا جو اس میچ میں ممکن نہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا 9 مئی مقدمات کے فیصلوں پر شدید ردعمل، عدالتوں میں چیلنج کرنے کا اعلان

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔

Scroll to Top