ایپل اپنی نئی آئی فون 17 سیریز کو اس سال ستمبر میں متعارف کرانے والا ہے، جس میں آئی فون 17، 17 پرو، 17 پرو میکس کے ساتھ نیا اور انتہائی پتلا آئی فون 17 ایئر بھی شامل ہوگا جو iOS 26 کے ساتھ لانچ کیا جائے گا۔
کمپنی نے ابھی تک باضابطہ لانچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے، تاہم لیکس کے مطابق یہ تقریب 9 یا 10 ستمبر کو متوقع ہے۔
نئی سیریز کے فونز میں کیمرا ڈیزائن میں خاص تبدیلی کی توقع ہے، جس میں روایتی اسکوائر کیمرا بلاک کی جگہ گوگل پکسل فونز کے پل نما کیمرا بار جیسا نیا انداز متعارف کرایا جائے گا۔
فرنٹ کیمرے کے ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن میں بھی اپ ڈیٹس متوقع ہیں، جبکہ فاسٹ میگ سیف چارجنگ اور اے 19 چپسیٹ بھی فونز کا حصہ ہوں گے۔
آئی فون 17 ایئر کمپنی کا سب سے پتلا ماڈل ہوگا جو آئی فون 16 پلس کی جگہ لے گا اور اس کے بیک پر ممکنہ طور پر 48 میگا پکسل کا واحد کیمرا دیا جائے گا۔
یہ فون اپنے منفرد ڈیزائن کی وجہ سے صارفین کو متوجہ کرے گا، تاہم فیچرز کے لحاظ سے اسٹینڈرڈ ماڈلز سے زیادہ مختلف نہیں ہوگا۔
قیمتوں کے حوالے سے نئی لیکس میں بتایا گیا ہے کہ انٹری لیول ماڈل یعنی آئی فون 17 کی قیمت 799 ڈالر سے شروع ہوگی جو گزشتہ سال کے آئی فون 16 جیسی ہے، تاہم دیگر ماڈلز مہنگے ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کی وجوہات بیان کر دیں
آئی فون 17 پرو کی قیمت 1049 ڈالر سے شروع ہو سکتی ہے جو آئی فون 16 پرو کے 999 ڈالر سے زیادہ ہے، جبکہ آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت بھی 1249 ڈالر سے شروع ہونے کی توقع ہے جو 16 پرو میکس سے 50 ڈالر زیادہ ہے۔
آئی فون 17 ایئر کی قیمت 949 ڈالر متوقع ہے جو آئی فون 16 پلس سے 50 ڈالر مہنگا ہوگا۔