جنوبی وزیرستان لوئر، وانا میں قبائلی رہنما اغوا

جنوبی وزیرستان لوئر کے سب ڈویژن وانا میں نامعلوم مسلح افراد نے ملک ہاشم توجئے خیل کو اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملک ہاشم کی رہائش وچہ دانہ میں ہے اور وہ آج وانا بازار سے گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے انہیں زبردستی گاڑی سے اتار کر لے گئے۔

واقعے پر اہلِ علاقہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت، سول انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک ہاشم کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنائیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی تلاش جاری ہے تاہم اب تک کوئی سراغ نہیں ملا۔

واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں گذشتہ روز عالم دین مولانا ثناء اللہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

Scroll to Top