تیسرا ون ڈے، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے بڑا ہدف دے دیا

ویسٹ انڈیز نے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 295 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے۔

کپتان شائے ہوپ نے ناقابل شکست 120 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جسٹن گریوز نے 43، ایون لوئس نے 37، اور روسٹن چیز نے 36 رنز اسکور کیے۔

کیسی کارٹی نے بھی 17 رنز بنائے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز نے آخری 10 اوورز میں پاکستانی بولرز کو خوب متاثر کرتے ہوئے 119 رنز جوڑے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں تیز بارشوں اور گلیشیئر پھٹنے کا خطرہ،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ لی۔

Scroll to Top