اسلام آباد :وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ فاٹا اور خیبرپختونخوا میں کوئی نیا آپریشن جاری نہیں ہے۔
نجی ٹی وی سمانیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ منصوبہ بندی کے تحت نئی کارروائیوں کا تاثر دے رہے ہیں جو درست نہیں ہے۔
وزیر نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے کسی بھی علاقے میں ہوں گے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، تاہم اگر آپریشن کے حوالے سے تحفظات موجود ہیں تو انہیں دور کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے قبائل کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے اور امن کے قیام کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دینا پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پختونخوا کابینہ نے باجوڑ کے متاثرین کے لیے امدادی پیکج کی منظوری دے دی
ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ایک کے بعد ایک سفارتی فتح دے رہا ہے اور بھارت کی کشمیر کو علاقائی مسئلہ بنانے کی کوشش ناکام ہو چکی ہے۔
وزیر نے کہا کہ دنیا اب مان چکی ہے کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ملک ہے اور بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔





