اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی قابلیت کو عالمی طور پر ثابت کیا ہے۔
لیکن انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاش پاکستان کے پاس فیلڈ مارشل جیسا جمہوری لیڈر بھی ہوتا۔
واوڈا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا فیلڈ مارشل نے اپنی قابلیت کو بین الاقوامی طور پر ثابت کر دیا ہے، کاش پاکستان کے پاس فیلڈ مارشل جیسا جمہوری لیڈر بھی ہوتا۔

نہ پہلے کوئی تھا، نہ آج کوئی ہے، اور نہ ہی مستقبل میں کوئی نظر آ رہا ہے۔ اب دیکھتے ہیں اس کے بعد کیا ہوتا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل کی عالمی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، اور بھارت کو جنگ میں شدید شکست اور ٹیرف ڈپلو میسی میں عالمی شرمندگی کے بعد، بیرون ملک بی ایل اے اور مجید بریگیڈ جیسے گروپوں کو دہشتگرد قرار دینے کا فیصلہ ایک اور بین الاقوامی کامیابی تھی—اس کا مطلب ایک طریقے سے بھارت ہی دہشتگرد ہے۔





