حکومت خیبرپختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا

خیبرپختونخوا حکومت کا ایک سرکاری ہیلی کاپٹر ضلع مہمند میں جاری ریسکیو مشن کے دوران لاپتہ ہو گیا ہے۔

نجی ٹی کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے بتایا ہے کہ  ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث گراؤنڈ کنٹرول سے رابطہ کھو بیٹھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن میں سرگرم تھا جب اچانک اس کا رابطہ منقطع ہوا۔

انتظامیہ نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے، جب کہ ریسکیو ٹیمیں ہیلی کاپٹر کی تلاش میں روانہ کر دی گئی ہیں۔

Scroll to Top