شاہین آفریدی کی سیلاب متاثرین کیلئے مدد کی اپیل

اسلام آباد :قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی اپیل کی ہے۔

ایکس پر اپنے پیغام میں شاہین آفریدی نے کہا کہ انہیں متاثرہ خاندانوں کے دکھ کا شدت سے احساس ہے، اور ان کی دعائیں ان تمام افراد کے ساتھ ہیں جو اس قدرتی آفت کا سامنا کر رہے ہیں۔

قومی کرکٹر نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے، اس مشکل گھڑی میں ہم سب ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا سیلاب سے متاثرہ ضلع بونیر کا دورہ

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث اب تک 332 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ سینکڑوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں فوج، ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

Scroll to Top