تہران :ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیرِاعظم پاکستان، حکومت اور عوام سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور انسانی و امدادی معاونت کی پیشکش کی ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور متاثرین کی امداد کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شاہین آفریدی کی سیلاب متاثرین کیلئے مدد کی اپیل
انہوں نے انسانی ہمدردی کے تحت فوری ریلیف اور بحالی کے کاموں میں شراکت کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔





