ملک بھر میں رواں سال مون سون بارشوں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر حادثات کے باعث جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 645 تک جا پہنچی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے نقصانات سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 151 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں124 مرد16 خواتین اور 11 بچے شامل ہیں۔اسی مدت کے دوران 137 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں107 مرد20 خواتیناور 10 بچے شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثراین ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کی رپورٹس کے مطابق مون سون کے دوران سب سے زیادہ تباہی خیبرپختونخوا میں ہوئی، جہاں314 افراد جاں بحق156 افراد زخمی159 مکانات متاثر ہوئے، جن میں97 جزوی طور پراور 62 مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام شدید متاثر ہوئے، تاہم ضلع بونیر میں سب سے زیادہ نقصان دیکھنے میں آیا، جہاں,209 افراد جاں بحق ہوئے۔
مجموعی صورتحال این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 26 جون سے 16 اگست تک ملک بھر میں645 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ریسکیو ادارے اور ضلعی انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، تاہم مسلسل بارشوں اور رابطہ سڑکوں کے متاثر ہونے سے مشکلات درپیش ہیں۔