ٹرمپ سے ملنے والا پیوٹن نقلی تھا، بھارتی میڈیا کا نیا شوشہ

ٹرمپ سے ملنے والا پیوٹن نقلی تھا، بھارتی میڈیا کا نیا شوشہ

بھارتی میڈیا صحافی اقدار بھول گیا، حال ہی میں بھارتی میڈیا ریپبلک ٹی وی نے ایک حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے الاسکا میں ملاقات کرنے والا روسی صدر ولادی میر پیوٹن اصلی نہیں بلکہ نقلی تھا۔

 یہ دعویٰ ایسی میڈیا کے حوالے سے سامنے آیا ہے جو عالمی سطح پر سنجیدہ صحافت کی بجائے افواہوں اور ریٹنگ کی دوڑ میں مبتلا نظر آ رہا ہے۔

دنیا بھر کے کسی بھی میڈیا ادارے یا عالمی شخصیات نے اس بات پر کوئی سوال یا وضاحت نہیں کی تاہم بھارتی میڈیا کی یہ خبر خاصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور اسے ایک مذاق قرار دیا جا رہا ہے۔

امریک کی جانب سے حال ہی میں لگائے گئے 50 فیصد تجارتی ٹیرف کے تناظر میں بھارتی میڈیا کے رویے کو بچگانہ اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا جا رہا ہے، ریپبلک ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ نقلی پیوٹن نے ٹرمپ کو دھوکا دیا اور ملاقات کا یہ سارا منظرنامہ جعلی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت کی پالیسیوں پر بھارتی جنرل برس پڑے، میڈیا کا بیانیہ “کچرا” قرار دیا

ماہرین اور صحافیوں نے بھارتی میڈیا کی اس رپورٹنگ پر سخت سوالات اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ اس طرح کی خبریں نہ صرف ساکھ کو نقصان پہنچاتی ہیں بلکہ سنجیدہ صحافت کو بھی تماشہ بنا دیتی ہیں۔

Scroll to Top