پاک فوج کی انجینئر کور نے شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے بند سڑک کو کھول دیا

پاک فوج کی انجینئر کور نے شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے بند سڑک کو کھول دیا

پاک فوج کی انجینئرز کور خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بھرپور امدادی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہے۔

شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والی اہم سڑک کو پاک فوج کے انجینئرز نے کھول دیا ہے، متاثرہ سڑک کی بحالی کا کام بھاری مشینری کی مدد سے انجام دیا گیا۔

الوچ چکیسر روڈ سمیت متعدد مقامات پر کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے، الپوری میں فوجی ٹیمیں تعینات ہیں جو مسلسل بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی ہدایت پر پاک فوج کی انجینئرز کور کو شانگلہ اور بونیر میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے اور متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں مقامی انتظامیہ کی مدد کی جا سکے۔

ڈگر میں قائم امدادی ریسکیو آپریشن ہیڈکوارٹر سے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تمام کارروائیوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

بونیر کے علاقوں بشنوئی، بٹائی، گوکند اور پیر بابا میں بھی آرمی انجینئرز، پلانٹ مشینری اور اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ روڈ کلیئرنس اور ریکوری آپریشنز میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں پاک فوج کا امدادی آپریشن جاری

مقامی آبادی کی جانب سے پاک فوج بالخصوص انجینئرز کور کی خدمات کو سراہا جا رہا ہے جنہوں نے مشکل گھڑی میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے عوام کو سہارا دیا۔

Scroll to Top