ایبٹ آباد: (حمد اللہ خان) خیبرپختونخوا کے سیکرٹری سیاحت و ثقافت ڈاکٹر عبدالصمد نے گلیات سے باڑہ تک مختلف سیاحتی مقامات پر ہوٹلوں کے سیوریج سسٹمز کا تفصیلی معائنہ کیا۔
یہ دورہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایت پر کیا گیا جس میں گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (GDA) کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈاکٹر عبدالصمد نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور، مشیر برائے سیاحت و ثقافت اور چیف سیکرٹری کی ہدایات کی روشنی میں سیاحتی علاقوں میں قدرتی ماحول کی بہتری اور اس کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔
سیکرٹری سیاحت نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت دی کہ علاقے میں جاری مختلف سیاحتی ایونٹس کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں : وفاق نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے ادویات اور ویکسین کی پہلی کھیپ روانہ کردی
انہوں نے GDA کی کارکردگی کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ڈاکٹر عبدالصمد کا کہنا تھا کہ ہوٹلوں کے سیوریج سسٹمز کو ماحول دوست بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ سیاحتی علاقوں کی خوبصورتی اور قدرتی توازن برقرار رکھا جا سکے۔





