بچوں کی موجیں ختم! دیربالا، ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کی سرکاری تعلیمی ادارےکھل گئے

ایبٹ آباد میں کل تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

حمد اللہ خان
ایبٹ آباد میں شدید طوفانی بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، موسلا دھار بارشوں اور ممکنہ خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تعلیمی ادارے(سرکاری و پرائیویٹ) کو ایک روز کے لیے بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فیصلہ طلباء، اساتذہ اور عملے کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : باجوڑ: سیلاب متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم

انتظامیہ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو کل اسکول نہ بھیجیں اور موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں۔

Scroll to Top