رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

محکمہ موسمیات نے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ربیع الاول 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاند 24 اگست بروز ہفتہ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، جبکہ اسلامی مہینے کا باقاعدہ آغاز 25 اگست بروز اتوار متوقع ہے۔

محکمے کے مطابق چاند کی پیدائش 23 اگست کو صبح 11 بج کر 6 منٹ پر ہوگی۔

24 اگست کی شام چاند کی عمر 32 گھنٹے 17 منٹ ہوگی اور غروبِ آفتاب کے بعد یہ تقریباً 44 منٹ تک افق پر موجود رہے گا، جو کہ رویت کے لیے کافی وقت ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، اس لیے چاند نظر آنے کے امکانات خاصے روشن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ اسماعیل خان میں ممکنہ سیلابی صورتحال، دفعہ 144 نافذ، نہانے اور کشتی رانی پر پابندی

ماہرین کے مطابق چاند دیکھنے کے لیے اس کی کم از کم عمر 19 گھنٹے ہونی چاہیے جو کہ 24 اگست کو اس سے کہیں زیادہ ہوگی۔

Scroll to Top