محمد اعجاز آفریدی
پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے ڈپٹی کمشنر کرک سمیت 11 افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیے۔
تبدیل ہونے والے میں7 افسران کو 10 دنوں کے لئے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے کے لئے تعینات کردیا گیاہے ، محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا۔
جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق تعیناتی کے منتظر گریڈ 18 کے پی ایم ایس اسد سرور کو ڈپٹی کمشنر کرک تعینات کیا گیاہے ، گریڈ 18کے شکیل احمد جان کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت خیبرپختونخوا تعینات کیا گیاہے ، اسی طرح ایک اور اعلامیہ کے مطابق گریڈ 18 کے پی ایم ایس واجد علی خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آر اینڈ ایچ آر شانگلہ تعینات کیا گیاہے ۔
گریڈ 18 کے پی ایم ایس اشرف الدین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آر اینڈ ایچ آر باجوڑ تعینات کیا گیاہے ، اس کے علاوہ ایک اور اعلامیہ کے مطابق گریڈ 19 کے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبرپختونخوا محمد طارق اور گریڈ 18 کے پی ایم ایس انجینئر شاہ زیب کو سوات میں10 دنوں کے لئے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے کے لئے تعینات کیا گیاہے ۔
اعلامیہ کےمطابق ایڈیشنل کولیکٹر خیبرپختونخوا ریونیواتھارٹی بصیر علی رحمان خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی دولت خان کو بونیر میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے کے لئے بھیجاگیاہے ، گریڈ 18 کے پی ایم ایس ڈاکٹر طارق اللہ کو 10 دنوں کےلئے باجوڑ تعینات کیاگیاہے ۔
اس کے علاوہ گریڈ 18 کے پی ایم ایس اسرار اللہ کو 10 دنوں کے لئے شانگلہ میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ وہ وہاں پر امدادی سرگرمیوں نگرانی کرسکے ، اسی طرح اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں افسر بکار خاص گریڈ 20کے سعادت حسن کو ہزارہ ڈویژن میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کا ٹاسک دیا گیاہے۔