باجوڑ:آئی ڈی پیز کے ساتھ بدتمیزی پر پولیس اہلکار معطل

عباس خان
باجوڑ میں اتمان خیل رجسٹریشن پوائنٹ پر آئی ڈی پیز کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکار عصمت اللہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او باجوڑ نے اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ڈی پیز ہمارے بھائی بہن ہیں اور ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا غیر مہذب یا غیر ذمہ دارانہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈی پی او نے واضح کیا کہ متاثرین پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں، اس لیے ان کے ساتھ ہمدردی اور تعاون کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

ماموند سے تعلق رکھنے والے آئی ڈی پیز کے لیے اتمان خیل میں رجسٹریشن سنٹر گزشتہ کئی دنوں سے فعال ہے جہاں ان کا رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گرفتار یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف اہم انکشافات، ایف آئی اے نے تفصیلات جاری کر دیں

پولیس انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایسے واقعات کی سختی سے نگرانی کی جائے گی اور بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Scroll to Top