حالیہ انسدادِ پولیو مہم میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مکمل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا

پشاور: محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے تصدیق کی ہے کہ صوبے کے ضلع کوہستان لوئر کی یونین کونسل پٹن میں چھ سال کی ایک بچی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی خیبرپختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق بنوں اور لکی مروت سے تین تین، ٹانک اور شمالی وزیرستان سے دو دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ تورغر، ڈیرہ اسماعیل خان اور لوئر کوہستان سے ایک ایک پولیو کیس سامنے آیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 21 ہے، جن میں خیبرپختونخوا سے 13، سندھ سے چھ، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے نجی و سرکاری سکول ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ

محکمہ صحت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ اس بیماری کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

Scroll to Top