واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کے لیے اپنی تجارتی پالیسی کو مؤثر سفارتی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔
ترجمان کے مطابق امریکی صدر کو اس بات پر فخر ہے کہ ان کی پالیسیوں نے جنوبی ایشیا میں کشیدگی کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ٹرمپ انتظامیہ نے تجارت کو صرف معاشی نہیں بلکہ سفارتی حکمت عملی کے طور پر اپنایا، جس کے مثبت نتائج نہ صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے قیام میں ظاہر ہوئے بلکہ دیگر حساس خطوں میں بھی دیکھنے کو ملے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس کے ساتھ موبائل سگنلز بھی متاثر، جانیں کب بحالی ہوگی؟
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے مزید کہا کہ ٹرمپ دور حکومت میں روانڈا کانگو تنازع، آرمینیا آذربائیجان کشیدگی اور مشرقی یورپ کے دیگر تنازعات میں بھی تجارتی سفارت کاری کے ذریعے اہم پیش رفت ممکن ہوئی۔
وائٹ ہاؤس کا دعویٰ ہے کہ یہ حکمت عملی عالمی سیاست میں امریکہ کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک مثبت قدم تھا۔





