افغانستان کے صوبہ ہرات میں افسوسناک واقعہ، سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں

ہرات : افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں ایک المناک ٹریفک حادثے میں کم از کم 71 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافربس تیز رفتاری کے باعث سڑک پر موجود ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں بس میں آگ بھڑک اٹھی۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ مسافروں کو نکلنے کا موقع نہ مل سکا، جاں بحق ہونے والوں میں 17 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 54 سال بیت گئے، لیکن راشد منہاس کی قربانی آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے، آئی ایس پی آر

حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

افغان حکومت نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Scroll to Top