کراچی :کراچی میں منگل کی صبح سے جاری بارش کے باعث شہر کے 550 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی بند ہو گئی ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 2100 میں سے 1550 سے زائد فیڈرز فعال ہیں، تاہم بجلی کی بندش نے زندگی مفلوج کر دی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی انسٹاگرام پر اپیل کی ہے کہ بفر زون کی بجلی فوری بحال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 10 گھنٹے سے بجلی بند ہے اور UPS بھی بند ہو چکا ہے۔

دوسری جانب ایندھن کی قلت کے باعث کے الیکٹرک کی گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے، جس سے بجلی کی بحالی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی افریقا کی 98 رنز سے کامیابی، کیشو مہاراج کی دھواں دار بولنگ نے آسٹریلیا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا
کراچی میں بارش کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، کئی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور دیواریں گرنے سے 9 افراد جان بحق ہو چکے ہیں۔
شدید صورتحال کے پیش نظر شہر میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو آسانی ہو سکے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی بھی پیش گوئی کی ہے۔





