پاکستان نے جنوبی سوڈان میں موجود انسانی بحران کو بہت سنگین مسئلہ قرار دیا ہے

پاکستان : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل سفیر عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں جنوبی سوڈان کی بگڑتی ہوئی سیاسی و سلامتی صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔

انہوں نے 2018 کے تجدید شدہ امن معاہدے کی پاسداری اور فوری جنگ بندی پر زور دیا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ سیاسی قیدیوں کی رہائی، اعتماد سازی اور جامع مذاکرات ہی دیرپا امن کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے 2026 میں متوقع انتخابات کے لیے شفافیت اور بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں : سرباز خان کا شاندار کارنامہ: ہندوکش کی بلند ترین چوٹی تریچ میر سر کر لی

انہوں نے جنوبی سوڈان میں انسانی بحران کو سنگین قرار دیتے ہوئے مسلح تنازعات، موسمیاتی تبدیلیوں اور ہیضے کی وباء کے باعث لاکھوں افراد کی مشکلات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

پاکستانی سفیر نے اقوام متحدہ کے امن مشن (یو این ایم آئی ایس ایس) کو زندگی کی ڈور قرار دیتے ہوئے پاکستانی امن فوجیوں کی خدمات کو سراہا۔

Scroll to Top