سوات : وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بجلی بلوں میں ریلیف کا پروپوزل وزیر اعظم کو بھیج دیا گیا ہے۔
سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی عوام ہمارے لیے بے حد اہم ہیں اور مشکل وقت میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اویس لغاری نے یقین دہانی کرائی کہ بجلی کی بحالی کا کام جلد مکمل کیا جائے گا اور صوبے کی سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے بھی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے پورے ملک سے اپیل کی کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی مدد کریں۔
انہوں نے صوبائی حکومت سے بھی درخواست کی کہ ریلیف اور امداد کو بروقت عوام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ امیر مقام کے ذریعے بجلی بلوں میں ریلیف کا پروپوزل وزیر اعظم کو پہنچایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے جنوبی سوڈان میں موجود انسانی بحران کو بہت سنگین مسئلہ قرار دیا ہے
اویس لغاری نے کہا کہ وفاقی حکومت، این ڈی ایم اے اور دیگر ادارے سیلاب متاثرین کی امداد میں مصروف ہیں، اور وفاق و خیبرپختونخوا ایک ہیں۔
این ایچ اے بھی مختلف علاقوں میں تیزی سے کام کر رہا ہے تاکہ حالات جلد بہتر ہوں۔





