پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے 9 مئی کے واقعے کو ایک بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صورتحال دوبارہ نہیں ہونی چاہیے۔
نجی ٹی وی چینل(ہم نیوز)سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی کیساتھ قانون کے مطابق سلوک نہیں کیا گیا، تاہم وہ 9 مئی کے ٹرائل پر انکار نہیں کرتے اور انصاف کیلئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بونیر سیلاب متاثرین کیلئے ملک بھر سے امدادی کام جاری ہیں اور پاک فوج اور حکومت کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بونیر کے انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دل کھول کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں تاکہ اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کو سہارا دیا جا سکے۔