بنوں پولیس کی تیز اور مؤثر کارروائی سے بڑی تباہی ٹل گئی

بنوں : بنوں کے تھانہ منڈان کی حدود میں واقع چوکی فتح پر عسکریت پسندوں نے بھاری اسلحے سے حملہ کیا۔

مگر چوکی میں تعینات چوکس اور بیدار پولیس جوانوں کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی کی بدولت دہشتگرد اپنے عزائم میں ناکام ہو کر فرار ہوگئے۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے دشمن پسپا ہو گئے اور اس کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : کائنات کا اب تک کا سب سے بڑا بلیک ہول دریافت ،حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی موقع پر پہنچ کر جوانوں کی بہادری کو سراہا اور کہا کہ بنوں پولیس ملک دشمن عناصر کو کسی بھی حالت میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

علاقے میں سرچنگ اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس اپنے فرائض پر پرعزم ہے۔

Scroll to Top