پاکستان کے قومی خلائی و فضائی تحقیقاتی ادارے اسپارکو نے اسلامی مہینے ربیع الاول 1447 ہجری کے چاند سے متعلق اپنی سائنسی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔
اسپارکو کے ترجمان کے مطابق، نیا چاند 23 اگست 2025 کو دن 11 بج کر 6 منٹ پر طلوع ہونے کی توقع ہے، جبکہ 24 اگست کی شام تک اس کی عمر تقریباً 32 گھنٹے 13 منٹ ہو چکی ہوگی۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ملک کے ساحلی علاقوں میں سورج غروب ہونے اور چاند کے افق سے غائب ہونے کے درمیان لگ بھگ 45 منٹ کا فرق ہوگا، جس کی بنیاد پر چاند نظر آنے کے امکانات خاصے روشن ہیں۔
اگر موسمی حالات سازگار رہے اور چاند کی رویت ممکن ہوئی تو ربیع الاول کا آغاز اتوار، 25 اگست 2025 سے ہوگا، جبکہ عید میلاد النبیؐ یعنی 12 ربیع الاول جمعہ، 5 ستمبر کو آنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سیلاب متاثرین کو نظر آنے والا ریلیف پیکیج دیا جائے، ہوائی دوروں سے کچھ نہیں ہوگا: سراج الحق
تاہم اسپارکو نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ اسلامی مہینوں کا آغاز چاند کی شرعی رویت پر منحصر ہوتا ہے، اور اس حوالے سے حتمی اعلان صرف مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔