پنسلوانیا: امریکی ریاست پنسلوانیا کی ایک یونیورسٹی میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب یونیورسٹی کیمپس میں معمول کی تعلیمی سرگرمیاں جاری تھیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے بعد کیمپس میں بھگدڑ مچ گئی اور طلبہ و عملے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور یونیورسٹی کیمپس کو گھیرے میں لے لیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا ریلیف، نیویارک اپیل کورٹ نے دھوکہ دہی کی سزا کالعدم قرار دے دی
حکام کے مطابق حملہ آور کی تلاش جاری ہے، تاہم ابھی تک پولیس نے واقعے کی وجوہات یا حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر گھروں میں رہیں اور حالات بہتر ہونے تک کیمپس سے دور رہیں۔