پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے لائسنسنگ کے لیے بنیادی شرائط طے کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ہر وہ کمپنی جو اس سروس کی فراہمی کی خواہشمند ہو، اسے ملک کے اندر ایک مرکزی ارتھ گیٹ وے اسٹیشن قائم کرنا لازمی ہوگا، جبکہ اجازت ہوگی کہ وہ ایک سے زیادہ گیٹ وے اسٹیشنز بھی قائم کرے۔
پی ٹی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو پاکستان کی جغرافیائی حدود کا مکمل احترام کرنا ہوگا، اور یہ بھی شرط رکھی گئی ہے کہ ملکی ڈیٹا کی میزبانی (ہوسٹنگ) بیرون ملک نہیں کی جا سکے گی۔
یاد رہے کہ ملک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے شعبے میں مسابقت کا آغاز ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سونے کی قیمتوں سے متعلق بھی اچھی خبر
اسپیس ایکس کی کمپنی اسٹار لنک کے بعد اب ایمازون کا سیٹلائٹ نیٹ ورک “کائپر” بھی پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ دو چینی اور ایک بین الاقوامی کمپنی بھی اس شعبے میں دلچسپی ظاہر کر چکی ہیں۔





