چارسدہ سے افسوسناک خبر سامنے آگئی

الف خان شیرپاؤ

چارسدہ میں نوشہرہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پڑانگ سی این جی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار الیاس اور قاسم سمیت شہری عاصم شدید زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر چارسدہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ ایک زخمی پولیس اہلکار کی حالت نازک ہونے پر اسے علاج کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی شہری دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایک لیٹر میں 41 کلومیٹر چلنے والی گاڑی متعارف

حکام نے فائرنگ کی واردات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے تاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔

Scroll to Top