اعجاز آفریدی
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کنارروں پر سونے کی غیر قانونی تلاش پر پابندی عائد کردی ہے۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے دونوں دریاؤں کے کناروں پر سونے کی تلاش پر60 دنوں کے لئے دفعہ 144 نافذ کردیاہے ،جس کا اطلاق صوابی ، نوشہرہ ، کوہاٹ اور اس سے ملحقہ علاقوں پر ہوگا۔
مزکورہ اضلاع میں دریائے سوات اور دریائے کابل کے کناروں پر سونے کی غیر قانونی تلاش کی جارہی ہے جہاں پر لوگ دریاؤں کے کنارے ریت سے سونا نکالتے ہیں۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے میں کہا گیاہے کہ یہ اقدام قابل اعتماد رپورٹس کے بنیاد پر اٹھا یا گیاہے ، بتایاجاتاہے کہ ایسے اقدامات سے آبی و ماحولیاتی آلودگی کے علاوہ امن وآمان کی صورتحال بگڑنے کاخدشہ ہے۔
حکم نامے میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ ان اضلاع میں دریاؤں کے کنارے غیر قانونی تلاش کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے اور ان سے تمام مشنری ضبط کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں : شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کا نیا الرٹ جاری
سرکاری ذرائع کے مطابق کل سے ایسے افراد کے خلاف باقاعدہ آپریشن شروع کیا جائے گا جو ان دونوں دریاؤں کے کنارے سپیسر آف گولڈ میں ملوث ہیں اور ان سے مشنری ضبط کرکے ان کے خلاف باقاعدہ کارروائی شروع کی جائے گی۔





