اسلام آباد: وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ علیمہ خان کے ایک بیٹے کی گرفتاری کی اطلاع ہے، تاہم دوسرے بیٹے کی گرفتاری سے متعلق علم نہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش صرف دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو عوام کو بیوقوف بنانا بند کر دینا چاہیے۔ پی ٹی آئی کے کئی ارکان اس خواہش کا اظہار کر چکے ہیں کہ مذاکرات کا کوئی نہ کوئی دروازہ ضرور کھلنا چاہیے۔
وزیراعظم بھی میثاقِ استحکام کی بات کر چکے ہیں، جو ملک میں سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری پر اسد قیصر کا سخت ردعمل
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے معاملے پر خود پی ٹی آئی کے اندر تضاد پایا جاتا ہے۔
سہیل وڑائچ سے متعلق معافی کی خبر فیک نیوز کے زمرے میں آتی ہے، اور انہیں اپنی بات کی وضاحت کرنا ہو گی۔





