ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید بارش، مختلف حادثات میں درجنوں افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید بارش، مختلف حادثات میں درجنوں افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید بارش کے نتیجے میں پیش آنے والے مختلف حادثات میں 30 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر اشرف بیٹنی کے مطابق زخمیوں میں سے پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہے ان کا کہنا ہے کہ تمام زخمی بے سروسامانی کی حالت میں ہسپتال لائے گئے۔

ڈاکٹر بیٹنی نے انکشاف کیا کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کو کسی قسم کا مفت علاج فراہم نہیں کیا جا رہا۔

سی ٹی اسکین سمیت دیگر ضروری ٹیسٹوں کے لیے مریضوں سے پیسے وصول کیے جا رہے ہیں جو کہ موجودہ ایمرجنسی کی صورتحال میں نہایت افسوسناک امر ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ہنگامی حالت میں تمام متاثرہ مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ غریب عوام کو فوری ریلیف مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات:مٹلتان میں گلیشیائی جھیل سے متعلق خدشات پر اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کا دورہ

شہر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر متعلقہ ریسکیو اور طبی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Scroll to Top