وفاقی حکومت کی امداد آٹے میں نمک کے برابر ہے، بیرسٹر گوہر

وفاقی حکومت کی امداد آٹے میں نمک کے برابر ہے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے افواجِ پاکستان، وفاقی حکومت، نیب اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں تمام اداروں نے اپنا کردار ادا کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے وفاقی حکومت کی طرف سے فراہم کی گئی امداد کو آٹے میں نمک کے برابر قرار دیا اور کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے امداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ضلع بونیر کو اب تک صرف 200 چھوٹے بڑے ٹینٹ، 5 جنریٹر، 5 ڈی ڈبلیو واٹرنگ پمپ، 1,420 کمبل، 500 کلوگرام ادویات اور 98 فوڈ پیکٹس فراہم کیے ہیں جو کہ علاقے کی ضرورت کے مقابلے میں انتہائی ناکافی ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بونیر میں سیلاب سے 236 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں مگر وفاقی حکومت نے صرف 40 چیک 21 افراد میں تقسیم کیے ہیں جو متاثرین کی دل آزاری کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ کی غیر متوقع دعوت، کیا اپوزیشن مذاکرات کی میز پر آئے گی؟

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کے بلوں پر عائد سرچارج کو فوری طور پر معاف کیا جائے اور متاثرہ علاقوں میں بل اقساط میں ادا کرنے کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ عوام پر مزید بوجھ نہ پڑے۔

Scroll to Top