ہونڈا کمپنی نے موٹر سائیکل کے خواہش مند صارفین کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا۔
فصیل بینک نے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ڈیجی مال کے ذریعے ہونڈا CG 150 موٹر سائیکل کی آسان قسطوں پر خریداری کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔
آفر میں صارفین کو صرف 18,779 روپے ماہانہ کی ابتدائی قسط سے اپنی موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔
بینک کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ہونڈا CG 150 کی مجموعی قیمت 459,900 روپے مقرر کی گئی ہے جسے صارفین 3 سے لے کر 48 ماہ تک کی قسطوں میں ادا کر سکتے ہیں۔
خصوصی رعایت کے طور پر ابتدائی تین ماہ کے لیے 0 فیصد منافع کی سہولت بھی دی جا رہی ہے، یہ سہولت صرف تین ماہ کی قسطوں والے منصوبے کے لیے دستیاب ہوگی۔
قسطوں پر موٹر سائیکل خریدنے کے تمام منصوبے فصیل بینک کی منظوری سے مشروط ہوں گے، خریداروں کو متعلقہ ٹیکسز اور شرائط و ضوابط کی بھی پابندی کرنا ہوگی جو بینک کی ویب سائٹ پر درج ہیں۔
ہونڈا CG 150 پاکستان میں تیار کردہ ایک معروف اور پائیدار موٹر سائیکل ہے جو اپنے قابلِ اعتماد انجن اور سڑکوں کے لحاظ سے موزوں ڈیزائن کی وجہ سے صارفین میں مقبول ہے۔
اس میں 4 سٹروک OHV انجن، فرنٹ ڈسک بریک اور مضبوط چیسز شامل ہیں جو شہری اور طویل فاصلوں کے سفر کے لیے موزوں ہے، اس کی کم لاگت دیکھ بھال اور پرزوں کی آسان دستیابی بھی اس کی مقبولیت کی بڑی وجہ ہے۔
یہ آفر فصیل بینک کے آن لائن ڈیجی مال پلیٹ فارم پر دستیاب ہے صارفین گھر بیٹھے اپنی بکنگ کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو کی فروخت میں 75 فیصد کمی،وجوہات جانئے
موٹر سائیکل کی فراہمی اسٹاک کی دستیابی سے مشروط ہے، ملک بھر میں ان اسٹور پک اپ کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے یہ پیشکش 31 اگست 2025 تک کے لیے محدود ہے۔