2018 کے الیکشن چوری کر کے ن لیگ رہنماؤں سے بدلہ لیا گیا، سعد رفیق

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات کو چوری کرکے ن لیگ کے قائدین سے انتقام لیا گیا۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا گیا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جب شیرآتا ہے تو پاکستان مضبوط ہوتا ہے، انہوں نے اے پی ایس حملے کے قاتلوں کے ساتھ مذاکرات کر کے دہشت گردوں کو ملک میں واپس لانے کا ذکر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت کے بعد پی ٹی آئی نے سول اسپیس کو ختم کر کے جمہوریت کو دفن کیا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ پر حملہ کر کے ملکی سیاسی استحکام کو نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کی امداد آٹے میں نمک کے برابر ہے، بیرسٹر گوہر

خواجہ سعد رفیق نے کہا مسلم لیگ ن ملک کے آئندہ مستقبل کے لیے کام جاری رکھے گی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔

Scroll to Top