معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپس کی تشہیر کا اعتراف کرتے ہوئے عوام سے معذرت کر لی۔
لاہور کی ضلع کچہری میں پیشی کے دوران مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں عدالت نے پانچ دن کی توسیع کر دی۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مزید ریمانڈ کی درخواست کی تھی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
ڈکی بھائی نے گفتگو کرتے ہوئے اپنے رویے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ماضی میں روسٹنگ کے دور میں نامناسب مواد بنایا، جس پر وہ پوری قوم سے معافی چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ موبائل ایپس کی تشہیر کی جن کی حقیقت یا قانونی حیثیت پر تحقیق نہیں کی گئی کیونکہ وہ پی ایس ایل جیسے ایونٹس میں بھی دکھائی دے رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: کروڑوں کی لاٹھری جیتنے والےخوش نصیب کی حیران کن حکمت عملی سامنے آگئی
ٹک ٹاکر و یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کا مزید کہنا تھا کہ اس غلطی کا احساس ہے اور وہ اپنی اس حرکت پر شرمندہ ہیں۔