خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، اموات کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، اموات کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی

خیبرپختونخوا میں حالیہ شدید بارشوں اور فلیش فلڈ کے نتیجے میں مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 406 تک جا پہنچی ہے، جب کہ 247 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل (سما نیوز)کے مطابق پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے 15 اگست سے اب تک ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

رپورٹ میں لرزہ خیز انکشاف ر پورٹ کے مطابق، بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث اب تک 604 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 55 خواتین اور 46 بچے بھی شامل ہیں۔یہ اموات مختلف اضلاع سوات، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لوئر، بٹگرام، ڈی آئی خان اور صوابی میں پیش آئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں رات کی تباہی ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ رات ہونے والی شدید بارش کے دوران چھتیں گرنے کے متعدد واقعات پیش آئے، جن میں 8 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوئے۔

ہزاروں گھر متاثر، سینکڑوں مکمل تباہ پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک 3,526 گھروں کو جزوی یا مکمل نقصان پہنچ چکا ہے، جن میں سے 577 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو چکے ہیں۔

زیادہ متاثرہ اضلاع سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں بونیر سرفہرست ہے، جہاں اب تک 300 سے زائد اموات ہو چکی ہیں، جب کہ صوابی میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 سے تجاوز کر گئی ہے۔

حکومتی اقدامات اور امدادی سرگرمیاںمتاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔پی ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے ایک دوسرے سے مکمل رابطے میں ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔

Scroll to Top