اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب کے دو حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے ہیں۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق این اے 66 وزیر آباد سے عین احمد اور پی پی 87 میانوالی سے منزہ فاطمہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار ہوں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات کے دیگر حلقوں کے لیے امیدواروں کا فیصلہ جلد کیا جائے گا، جبکہ ضمنی انتخابات سے متعلق حتمی فیصلہ بانی پاکستان تحریک انصاف کو پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : یار محمد، جنہوں نے اپنا کل قربان کیا، آج پوری قوم کا فخر ہیں،ڈی پی او دیر بالا
اسی اجلاس میں سیاسی کمیٹی نے علیمہ خانم کے بیٹوں کی گرفتاری کی مذمت بھی کی ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈرز کی نامزدگی کو قانونی آپشنز کے استعمال تک مؤخر کرنے کی ہدایت کی ہے، اور اگر قانونی جنگ میں ناکامی ہوئی تو محمود اچکزئی اور اعظم سواتی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا جائے گا۔