اسلام آباد : وفاقی حکومت نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس اور رجسٹریشن فیس میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس فیصلے کی منظوری وفاقی کابینہ نے ویسٹ پاکستان موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے دی ہے۔
ترمیم کے تحت ملک بھر میں نجی، کمرشل اور پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کیا جائے گا، جبکہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس میں بھی اضافہ ممکن ہوگا۔
اس حوالے سے فیسوں میں رد و بدل کا اختیار اب وفاقی وزارت داخلہ کو حاصل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : اعظم ورسک میں سیکیورٹی فورسز اور عمائدین کا جرگہ، جنوبی وزیرستان میں امن کی نئی امید
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سال 2019 کے بعد سے ٹوکن ٹیکس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے متعلقہ محکموں، خصوصاً سی ٹی او دفاتر کی کارکردگی متاثر ہو رہی تھی۔
کابینہ نے اس فیصلے کے حوالے سے سی سی ایل سی (کابینہ کی کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی) کی سفارشات کی توثیق کرتے ہوئے باقاعدہ ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔