ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران بڑی حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت کراچی اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں 1800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سیالکوٹ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 217 روپے تک اضافہ ہوا ہے، جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور بنوں میں یہ اضافہ تقریباً 200 روپے کے قریب ہے۔
بہاولپور میں قیمت میں 193 روپے 34 پیسے، راولپنڈی میں 187 روپے 67 پیسے اور اسلام آباد میں 173 روپے 33 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید برآں، راولپنڈی میں 20 کلو تھیلے کی قیمت 1786 روپے تک جا پہنچی ہے، کوئٹہ میں 1690، حیدرآباد میں 1680 اور سیالکوٹ میں 1667 روپے ہے۔ دیگر شہروں میں بھی قیمتیں بڑھ کر 1500 سے 1650 روپے تک پہنچ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں ایک کروڑ مفت موبائل سمز کی تقسیم کا عمل شروع
یہ قیمتیں ملک بھر میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا واضح اظہار ہیں جس نے عام صارفین کی جیب پر بوجھ بڑھا دیا ہے۔