ٹک ٹاک ایڈ ایوارڈز کے دوبارہ انعقاد کا اعلان

ٹک ٹاک نے مشرق وسطیٰ، ترکی، افریقہ، پاکستان اور جنوبی ایشیا (METAP) کے خطے میں اپنی اشتہاری مہمات کے لیے دوبارہ ایڈ ایوارڈز منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تقریب دسمبر 2025 میں ریاض، سعودی عرب میں منعقد ہوگی۔

یہ ایوارڈز ان برانڈز اور ایجنسیوں کو سراہتے ہیں جنہوں نے ٹک ٹاک پر تخلیقی اور بہترین اشتہاری مہمات چلائی ہیں اور اس پلیٹ فارم کی خاصیت کو استعمال کرتے ہوئے شاندار اشتہاری تجربات فراہم کیے ہیں۔

گزشتہ سال منعقد ہونے والے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کے بعد، اس سال کی تقریب میں خطے کی سب سے متاثر کن مہمات کو پیش کیا جائے گا۔ ان ایوارڈز کا مقصد تخلیقی صلاحیتوں اور تجارتی کامیابیوں کو تسلیم کرنا ہے۔

شرکت کے لیے درخواستیں 18 اگست سے شروع ہو چکی ہیں اور 31 اکتوبر 2025 کو ختم ہوں گی۔ پاکستان سمیت کئی ممالک کے برانڈز اور ایجنسیز اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔

اس سال نو مختلف کیٹیگریز شامل ہیں جن میں ‘اٹز دی کری ایٹو فار می،’ ‘کمیونٹی کور،’ ‘بگ برانڈنگ انرجی،’ اور ‘دی گریٹسٹ آف آل ٹائم’ شامل ہیں۔ سات مرکزی کیٹیگریز کی تمام درخواستیں خودبخود ‘دی گریٹسٹ آف آل ٹائم’ کے لیے بھی اہل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

ٹک ٹاک کے جنرل منیجر شادی قندیل نے کہا کہ یہ ایوارڈز صرف اشتہار بازی نہیں بلکہ ثقافتی لمحات تخلیق کرنے اور کاروباری نتائج حاصل کرنے کا جشن ہیں۔ وہ METAP خطے کی تخلیقی اور جرات مندانہ مہمات کے لیے بے صبری سے منتظر ہیں۔

شرکت کرنے والے برانڈز اور ایجنسیز مزید معلومات اور درخواست کے لیے [TikTok Ad Awards METAP](https://tiktokadawardsmetapee.com/2025/en/page/home) کی ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں۔ فاتحین کا اعلان ریاض میں منعقد ہونے والی تقریب میں کیا جائے گا، جو جشن، تخلیقیت اور نیٹ ورکنگ کا موقع فراہم کرے گی۔

Scroll to Top