5 اگست کو پشاور میں پی ٹی آئی کا پاور شو، احتجاجی ریلی کے تمام انتظامات مکمل

پاکستان تحریک انصاف کا ستمبر میں بڑا عوامی جلسہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اور اب انہیں اخبارات کی فراہمی بھی ممکن ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ انہیں آج تین ماہ بعد عمران خان سے ملاقات کا موقع ملا، جس پر وہ خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی ملاقاتیں باقاعدگی سے ہونی چاہئیں اور اس پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ مفاہمت کی راہ اپناتا ہوںاور ایسی باتیں کی جانی چاہئیں جو ملک میں بہتری اور سیاسی استحکام کی طرف لے جائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نےکہاکہ ستمبر میں پارٹی عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بحالی اور عمران خان کی رہائی کے لیے ایک بڑے عوامی جلسے کی تیاری کر رہی ہے۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی معاملات اور خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلابی تباہی پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے متاثرہ افراد سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کی بحالی کے لیے مکمل امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے تحریری استعفیٰ دیا ہی نہیں تھا صرف زبانی بات ہوئی تھی اس لیے منظور یا مسترد ہونے کا معاملہ سامنے نہیں آیا۔

Scroll to Top