تحقیقات نیا رخ اختیار کر گئیں،پولیس کی عمران خان کا پولی گرافک و فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی درخواست

عمران خان کی جانب سے پارٹی کو نئی ہدایات جاری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی قیادت کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے فوری طور پر استعفیٰ دے دے۔نے اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کی۔

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے ملاقات کی اجازت کے لیے کوشش کر رہے تھے جو آج ممکن ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ چار ماہ بعد یہ پہلا موقع تھا جب تمام بہنوں کو ایک ساتھ بھائی سے ملاقات کا موقع ملا۔

ان کے مطابق ملاقات میں وکلا سلمان اکرم راجا، بیرسٹر گوہر اور علی ظفر بھی شریک تھے۔

علیمہ خان نے عمران خان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا تاہم انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی ایک آنکھ میں تکلیف ہے جس کے علاج کے لیے عدالت سے رجوع کیا جا رہا ہے اور جلد پمز اسپتال کے ماہرین ان کا معائنہ کریں گے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں، خصوصاً بونیر میں ہونے والی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پارٹی کو ہدایت دی ہے کہ متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے پارٹی کو ہدایت دی ہے کہ وہ قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہو جائے۔ ضمنی انتخابات کے حوالے سے عمران خان نے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو خاص ہدایات دیں اور کہا کہ ان انتخابات میں حصہ لینا دراصل موجودہ نظام کو قانونی جواز فراہم کرنے کے مترادف ہوگا، لہٰذا پارٹی کو اس میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔

ملاقات کے دوران عمران خان نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا زبانی استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا، اور کہا کہ ان کی خدمات پارٹی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

علیمہ خان نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق فکر مند ہیں اور انہوں نے شیر شاہ اور شاہ ریز کی گرفتاری پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں :وفاقی حکومت کا فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی )میں ملک بھر سے بھرتیوں کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بقول ایسی سزائیں اور نااہلیاں ملک کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں جبکہ کرکٹ کا حال بھی افسوسناک حد تک بگاڑ دیا گیا ہے جس کا ذمہ دار انہوں نے محسن نقوی کو ٹھہرایا۔

Scroll to Top