شاکرخان
شمالی وزیرستان کےصدر مقام میرانشاہ میں ضلعی انتظامیہ کے اتمانزئی جرگہ کے ساتھ مذاکرات کامیابی سے انجام پا گئے ہیں۔
گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میرعلی کے گاؤں باڑوخیل میں ایک گھر پر نامعلوم ڈرون حملے میں دو سالہ ساحر اور اس کے والد کاشف جاں بحق ہوئے تھے۔
اس واقعے کے ردعمل میں اتمانزئی جرگہ نے سب ڈویژن میرعلی میں بنوں میرانشاہ مین شاہراہ پر دھرنا دیا تھا۔
آج کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا ہے اور بنوں میرانشاہ مین شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔
جرگہ کا دوسرا راؤنڈ 29 اگست بروز جمعہ کو جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل عادل افتخار وڑائچ کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔