جہلم:انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں گستاخانہ الفاظ کے استعمال پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، شہری حمیر علی قادری کی شکایت پر محمد علی مرزا کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 295-C اور الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 24 اگست 2025 کو ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی، جس میں مبینہ طور پر رسول اکرم ﷺ کی شان میں گستاخانہ جملے کہے گئے۔
مدعی کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں استعمال کیے گئے الفاظ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچانے کا سبب بنے۔ ایف آئی آر میں صریحاً توہین رسالت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ محمد علی مرزا کو گزشتہ شب جہلم پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا تھا۔