خیبرپختونخوا میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کی تفصیلات جاری

خیبرپختونخوا میں مزید 2 پولیو کیسز رپورٹ، متاثرہ بچوں کی تعداد 15 ہو گئی

پشاور: خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں اس مرض سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ضلع ٹانک کی یونین کونسل مولازئی میں 16 ماہ کی عمر کی ایک بچی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے جبکہ شمالی وزیرستان کی یونین کونسل میران شاہ میں دو سالہ بچی میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول بنوں، لکی مروت، ٹانک اور شمالی وزیرستان سے تین تین کیسز سامنے آئے ہیں۔

علاوہ ازیں تورغر، کوہستان لوئر اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  : صوابی میں ڈینگی کے وار جاری، ٹی ایچ کیو ہسپتال کا خصوصی وارڈ بھر گیا

ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 23 ہو گئی ہے، جن میں سے 15 کیسز خیبرپختونخوا، 6 سندھ، اور پنجاب و گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت نے والدین اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو کے بچاؤ کے قطرے بچوں کو لازمی دیں تاکہ اس خطرناک بیماری کی روک تھام کی جا سکے۔

Scroll to Top