اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی فرعونیت کی وجہ سے معاملات حل نہیں ہو رہے۔
انہوں نے نجی ٹی وی سماہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے جماعتوں سے لڑنے کے بجائے عسکری اداروں سے لڑنا شروع کیا جو غلطی تھی۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 24 اور 26 نومبر مذاکرات کے مواقع تھے اور تحریک انصاف اگر سیاسی انداز میں فیصلے کرے تو اسپیس موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شیرافضل مروت نے کمیٹی استعفے دینے کی سوچ کو ناقابل قبول قرار دے دیا
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت سوشل میڈیا کے ذریعے یرغمال بنی ہوئی ہے اور معاملات بشریٰ بی بی کی وجہ سے خراب ہوئے۔
وزیر نے کہا کہ نئے صوبے بنانے کے لیے اتحادیوں اور اپوزیشن سے مشاورت ضروری ہے اور ایڈمنسٹریٹو بنیاد پر صوبے بنانا فائدہ مند ہو سکتا ہے۔





