ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہےاور آج بھی قیمتی دھات کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج بدھ کے روز فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے کی نئی سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 857 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد اس کا نیا نرخ 3 لاکھ 10 ہزار 99 روپے مقرر کیا گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے، جہاں سونا 10 ڈالر اضافے کے ساتھ 3390 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بیرسٹر گوہر نے بانی کو بتایا کہ میں صوبائی صدر سے استعفی دینا چاہتا ہوں کمیٹی سے نہیں، جنید اکبر
ماہرین کے مطابق سونا طویل عرصے سے ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے، خاص طور پر معاشی اور سیاسی غیر یقینی کی صورت میں اس کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب دیگر سرمایہ کاری کے ذرائع غیر مستحکم نظر آئیںتو سرمایہ کار سونے کی طرف رخ کرتے ہیں۔